🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث کو منکر قرار دیا گیا ہے، حالانکہ اس حدیث کا مطلب صرف اتنا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث کو منکر قرار دیا گیا ہے،
حالانکہ اس حدیث کا مطلب صرف اتنا ہے کہ آپ نے ابھی ان لوگوں کو جن کے پاس قربانی نہیں تھی،
حج کو فسخ کرنے کا حکم نہیں دیا تھا تو ان کے لیے یہ حکم تھا کہ وہ دس ذوالحجہ سے پہلے احرام نہ کھولیں بیت اللہ کا طواف کرنے کے بعد تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ان کو محرم رہنے کی اجازت دی تھی جو گھر سے قربانی ساتھ لائے تھے اس لیے اب صرف حج کرنے والا کوئی نہیں رہ گیا تھا قربانی ساتھ لانے والے قارن تھے اور جن کے پاس قربانی نہیں تھی وہ متمتع بن گئے تھے ہاں اگر اس توجیہ کو تسلیم نہ کیا جائے تو پھر یہ حدیث دوسری صحیح حدیثوں کے خلاف ہو گی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2917