🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: عَقْريٰ: حَلْقی کے لغوی معانی مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن عرب لوگ یہ الفاظ اس...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
عَقْريٰ:
حَلْقی کے لغوی معانی مختلف ہو سکتے ہیں،
لیکن عرب لوگ یہ الفاظ اس قسم کے مواقع پر لغوی معانی کے اعتبار سے استعمال نہیں کرتے،
محض تکیہ کلام کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
فوائد ومسائل:
1۔
اگر کسی عورت کو مکہ مکرمہ پہنچنے سے پہلے یا طواف کا آغاز کرنے سے پہلے حیض شروع ہو جائے تو وہ ابتدائی طواف (طواف قدوم)
نہیں کرے گی اور صفا مروہ کی سعی چونکہ بیت اللہ کے طواف کے بعد کرنی ہوتی ہے اس لیے وہ سعی بھی نہیں کر سکے گی ان کے علاوہ حج کے تمام مناسک (اعمال)
بجالائے گی،
اسی طرح اگر عورت کو طواف افاضہ (جو دس 10ذوالحجۃ کو کیا جاتا ہے)
کے بعد حیض شروع ہو جائے تو اسے آخری طواف (طواف وداع کے لیے رکنا ضروری نہیں ہے)
وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ روانہ ہو سکے گی۔
2۔
صحیح صورت حال یہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا عمرہ سے فارغ ہو کر مکہ سےمَحْصَبْ کی طرف چڑھ رہی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم محصب سے مکہ کی طرف اتر نے کے لیے تیار ہو چکے تھے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پہنچنے پر روانہ ہو گئے جیساکہ (حدیث نمبر123)
میں گزرچکا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2929