شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ۔ (لَوْ أَنِّيْ اِسْتَقْبَلْتُ) کا مقصد یہ ہے کہ اگر مجھے مدینہ سے چلتے وقت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
۔
(لَوْ أَنِّيْ اِسْتَقْبَلْتُ)
کا مقصد یہ ہے کہ اگر مجھے مدینہ سے چلتے وقت اس بات کا علم ہو جاتا کہ حج کا احرام فسخ کر کے عمرہ کرنا پڑے گا تو میں ہدی ساتھ نہ لاتا (کیونکہ ہدی ساتھ لانے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے قران ضروری تھا)
اور تمھاری طرح عمرہ کر کے احرام کھول دیتا اور پھر آٹھ ذوالحجہ کو نئے سرے سے حج کا احرام باندھتا اور حج تمتع کی بنا پر قربانی یہیں مکہ سے خرید لیتا،
کیونکہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو اس بنا پر احرام کھولنے میں تردد پیدا ہو رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود احرام باندھے ہوئے تھے اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت کرنا چاہتے تھے اور بعض حضرات نے اس کا یہ معنی لیا ہے کہ اگر آغاز ہی میں مجھے تمھارے اس تردو اور اضطراب کا پتہ چل جاتا تو میں بھی قربانی ساتھ نہ لاتا اور تمھاری طرح عمرہ کر کے احرام کھول دیتا لیکن چونکہ مجھے تمھارے تردو اور اضطراب کا پہلے علم نہیں ہو سکا،
اس لیے میں قربانی ساتھ لایا ہوں اس لیے میں عمرہ کر کے حلال نہیں ہو سکتا تمھارے پاس ہدی نہیں ہے،
اس لیے تم حلال ہو جاؤ۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2931