شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: قریش حرم کے باشندے تھے اس لیے ان کا یہ نظریہ تھا کہ حرم کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
قریش حرم کے باشندے تھے اس لیے ان کا یہ نظریہ تھا کہ حرم کے باشندوں کو حدود حرم سے باہر نہیں نکلنا چاہیے اور عرفات حدود حرم سے باہر واقع ہے اس لیے وہ مزدلفہ میں ہی ٹھہر جاتے تھے۔
قرآن نے اس نظریہ کی تردید کر کے قریش کو بھی عرفات میں وقوف کرنے کا حکم دیا اور وقوف عرفات حج کا اہم ترین رکن ہے اگر یہ رہ جائے تو حج نہیں ہوگا۔
کسی قسم کے فدیہ سے بھی اس کی تلافی ممکن نہیں ہے،
اس پر پوری امت کا اتفاق ہے،
اور وقوف عرفات کا وقت 9 ذوالحجہ کو زوال آفتاب سے شروع ہو جاتا ہے اور اگلے دن 10 ذوالحجہ کی صبح تک رہتا ہے،
اس لیے جو شخص اس وقت کے اندر اندر عرفات پہنچ گیا اس کا حج ہو جائے گا۔
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور جمہور امت کا یہی نظریہ ہے صرف امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک وقوف عرفات کا وقت عرفہ کے روز صبح ہی شروع ہو جاتا ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین کے عمل کے خلاف ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2955