🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بواسیر کی شکایت تھی اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بواسیر کی شکایت تھی اور وہ اس مصیبت پر صبر کرتے تھے اس وجہ سے فرشتے ان کو سلام کہتے تھے بیماری کی شدت کی بنا پر انھوں نے آگ سے داغ لگوانا شروع کیا تو فرشتوں سنے سلام کہنا چھوڑدیا انھوں نے داغ لگوانا ترک کر دیا تو فرشتے پھر سلام کہنے لگے۔
2۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حج اور عمرہ اکٹھا کرنے سے ایک حکمت اور مصلحت کی بنا پر روکتے تھے اور اس سے یہ رائے قائم ہونا شروع ہو گئی تھی کہ حج اور عمرہ اکٹھا کرنا جائز نہیں ہے اس لیے حضرت عمران رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس رائے کو درست نہیں سمجھتے تھے اور اس سے اختلاف کا اظہار کرتے تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2974