شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) بَرَا الدَّبَر: سفر میں اونٹوں کی پشتوں پر سازوسامان لادنے سے، ان کی پشتیں...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
بَرَا الدَّبَر:
سفر میں اونٹوں کی پشتوں پر سازوسامان لادنے سے،
ان کی پشتیں چھل جاتی ہیں،
سفر سے واپسی کے بعد کچھ عرصہ آرام ملنے سے وہ زخم مندمل ہو جاتے ہیں۔
(2)
عَفَا الاَثَرَ:
لوگوں اور سواریوں کی آمدورفت سے راستہ پر نشان قدم پڑجاتے ہیں،
اور جب آمد و رفت بند ہو جائے،
تو یہ نقش مٹ جاتے ہیں،
ایک ماہ کا عرصہ گزرنے پر دونوں کام حاصل ہو جاتے ہیں یا مطلب یہ ہےکہ زخم درست ہونے کے بعد ان کے نشان بھی مٹ جاتے ہیں۔
(3)
تَعَاظَم:
انتہائی ناگواری اور گرانی پیدا ہو گئی،
کیونکہ یہ لوگ حج سے پہلے عمرہ کے عادی نہ تھے،
بلکہ اس کو جرم وگناہ تصور کرتے تھے،
اس سے پہلے ذوالقعدہ میں عمرے کیے گئے ہیں،
لیکن ان کے بعد حج نہیں کیا گیا،
اس لیے وہاں ناگواری پیدا نہ ہوئی اور نہ ہی رسم جاہلیت پر زد پڑی۔
فوائد ومسائل:
عرب لوگ جنگ وجدال اور لوٹ مار کے عادی تھے اس لیے مسلسل تین ماہ قتل و غارت اور لوٹ مارسے رکے رہنا ان کے لیے بہت مشکل تھا اس لیے انھوں نے اس کا حل یہ نکالا کہ حج سے فراغت کے بعد اس کام کو شروع کرنے کے لیے انھوں نے محرم کوصفر بنا ڈالا اور اس میں لوٹ مار کی عادت پوری کر لی۔
اس کے بعد والے مہینہ کو محرم بنا ڈالا اور اس میں عمرہ کر لیتے قرآن مجید نے اس رسم کو ”نسی“ کا نام دیا ہے اور اس کو کافرانہ فعل قرار دیا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3009