🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ان احادیث میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس مشہور نظریہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ان احادیث میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس مشہور نظریہ کو بیان کیا گیا ہے کہ ان کے نزدیک اگرکسی نے حج افراد یا حج قران کا احرام باندھا ہے لیکن وہ میقات سے یا خارج حرم سے ہدی ساتھ نہیں لایا،
تو اگروہ طواف قدوم کرے گا،
اسے اس کو عمرہ بنا کر حلال ہونا پڑے گا۔
طواف بیت اللہ کے بعد صرف وہ شخص محرم رہ سکتا ہے۔
جس کے پاس قربانی کا جانور ہو،
گویا وہ حج کا احرام فسخ کر کے،
اسے عمرہ بنا دے گا،
اور عمرہ کر کے حلال ہو جائے گا،
پھر بعد میں حج کے لیے مکہ مکرمہ سے احرام باندھے گا،
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ۔
امام اسحاق رحمۃ اللہ علیہ۔
حافظ ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ۔
حافظ ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ۔
حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ وغیرہم نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نظریہ کو قبول کیا ہے تفصیل کے لیے دیکھئے (زادالمعاد،
ج2 ص: 166 تا 206)
۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3020