🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مکہ معظمہ میں داخلہ کے آداب میں سے ہے کہ انسان رات ذی طوی میں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مکہ معظمہ میں داخلہ کے آداب میں سے ہے کہ انسان رات ذی طوی میں گزارے صبح کی نماز وہیں پڑھے پھر غسل کر کے دن کے وقت مکہ میں داخل ہو امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کےسوا،
باقی ائمہ کے نزدیک یہ غسل مکہ معظمہ کے لیے ہے۔
اس لیےحیض ونفاس والی عورت کے لیے بھی مستحب ہے اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک خانہ کعبہ کے طواف کے لیے ہے،
اس لیے حیض ونفاس والی عورت کے لیے غسل نہیں ہے۔
کیونکہ وہ طواف نہیں کر سکتیں۔
اس طرح بعض شوافع کے سوا،
سب کے نزدیک دن کے وقت داخل ہونا بہتر ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3045