شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: طواف عمرہ اور طواف قدوم میں، پہلے تین چکروں میں حجر اسود سے حجر اسود...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
طواف عمرہ اور طواف قدوم میں،
پہلے تین چکروں میں حجر اسود سے حجر اسود تک رمل (مونڈھے ہلاتے ہوئے آہستہ آہستہ دوڑنا،
جمہور جن میں ائمہ اربعہ شامل ہیں کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اس لیے مسنون ہے لیکن رمل اور اضطباع صرف مردوں کے لیے ہے عورتوں کے لیے نہیں ہے۔
اس کے آغاز کاسبب وہی ہے جو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا ہے لیکن جب یہ مشرکین کو دکھانے کے لیے کہا گیا تھا تو اس وقت حجر اسود سے رکن یمانی تک کیا گیا آ گے رکن یمانی سے حجر اسود تک نہیں کیا گیا۔
گویا چکر مکمل نہیں تھا بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر حجر اسود سے حجر اسود تک رمل فرمایا تھا اس لیے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مؤقف صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین وتابعین رحمۃ اللہ علیہ اور ائمہ میں سے کسی نے قبول نہیں کیا ہاں بعض تابعین مثلاً طاؤس۔
عطاء۔
حسن بصری رحمۃ اللہ علیہم اور سعید بن جبیر وغیرہم کے نزدیک رمل حجر اسود سے رکن یمانی تک ہے اسی طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ کہنا کہ جولوگ صفا اورمروہ کے درمیان سعی سوار ہو کر سنت سمجھتے ہیں وہ سچے بھی ہیں اور جھوٹے بھی تو اس کا مقصد یہ ہے کہ عام طور پر سعی پیدل چل کر ہی کی جاتی ہے۔
اور یہی افضل ہے۔
لیکن کسی عذر یا ضرورت کے لیے سوار ہو کرکر لینا بھی سنت ہے۔
لیکن سنت عام قرار دینا درست نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3055