🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے ضرورت کے تحت کسی چیز پر سوار ہو کر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے ضرورت کے تحت کسی چیز پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف اور صفا اور مروہ کی سعی جائز ہے جیسا کہ آج کل بیمار،
کمزور اوربوڑھے لوگ،
پالکی یا ریڑھی پر سوارہو کر طواف کر لیتے ہیں،
اس طرح مسئلہ بتانے کے لیے اگربھیڑ ہو تو عالم بلند جگہ پر بیٹھ کر سوالات کے جوابات دے سکتا ہے،
اور ضرورت کےتحت حلال جانوروں کو مسجد میں لایا جا سکتا ہے۔
امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتوں کو مردوں سے الگ تھلگ رہ کر طواف کرنا چاہیے خواہ مخواہ مردوں میں نہیں گھسنا چاہیے،
اگرحجر اسود کو بوسہ نہ دیا جائے تو چھڑی لگا کر چھڑی کو بوسہ دے دیا جائے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3078