🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں آیت کے نزول کا ایک اور پس منظر بیان کیا گیا ہے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں آیت کے نزول کا ایک اور پس منظر بیان کیا گیا ہے کہ حج کے سلسلہ میں پہلے چونکہ صفا اورمروہ کے درمیان سعی کرنے کی تصریح نازل نہیں ہوئی تھی اس لیے بعض لوگوں نے خیال کیا،
اگرسعی نہ بھی کریں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
تو فرمایا:
(یہ تو شعائر اللہ،
دین کے امتیازی نشانات اورعلامات میں سے ہیں)
ان کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہے۔
کیونکہ شعائر دین وشریعت کے وہ مظاہر ہیں جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کسی معنوی حقیقت کا شعور پیدا کرنے کے لیے بطور ایک نشان اور علامت مقرر کیے گئے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3081