🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ۔ شافعی رحمۃ اللہ علیہ۔ احمد رحمۃ اللہ علیہ۔ اسحاق رحمۃ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ۔
شافعی رحمۃ اللہ علیہ۔
احمد رحمۃ اللہ علیہ۔
اسحاق رحمۃ اللہ علیہ وغیرہم کے نزدیک مزدلفہ میں ٹھہرنا واجب ہے،
یعنی اگر رہ جائے تو ایک جانور کی قربانی ضروری ہے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک یہ سنت ہے اس لیے رہ جائے تو قربانی ضروری نہیں ہے علقمہ۔
نخعی۔
شعبی اور ابن خذیمہ کے نزدیک یہ حج کارکن ہے۔
اس کے بغیر حج نہیں ہوگا یہ وقوف مشعر حرام کے پاس بہتر ہے اور وادی محسر کے سوا وقوف مزدلفہ کے پورے میدان میں ہو سکتا ہے بہتر ہے قیام پوری رات کیا جائے اورصبح کی نماز کے بعد جب خوب روشنی پھیل جائے تو سورج نکلنے سے پہلے منی کو روانہ ہو جائے۔
البتہ عورتوں بچوں اور بوڑھے مردوں کے لیے صبح کی نماز سے پہلے رات کا تہائی حصہ گزرنے کے بعد روانگی کی اجازت ہے۔
باقی افراد کے لیے کتنی دیر ٹھہرنا واجب ہے اس میں اختلاف ہے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک آ دھی رات تک ٹھہرنا واجب ہے۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک کچھ وقت ٹھہرنا واجب اگرمزدلفہ میں رات کو گزارا،
لیکن وقوف نہ کیا تو اس پر دم ہے۔
(المغنی لابن قدامہ ج5 ص285۔
) (فتح الربانی کے مصنف نے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک وقوف کو سنت قرار دیا ہے)
اور صاحب ہدایہ نے وقوف مزدلفہ کو امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک رکن قرار دیا ہے اس طرح ائمہ کے مسالک نقل کرنے میں مصنفین کے درمیان اختلاف موجود ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3118