🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: پانی میں کھجوروں یا منقٰی کو ڈال دیا جاتا ہے، کچھ وقت گزرنے کے بعد...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
پانی میں کھجوروں یا منقٰی کو ڈال دیا جاتا ہے،
کچھ وقت گزرنے کے بعد کھجوروں اور منقٰی کی مٹھاس پانی میں پیدا ہو جاتی ہے،
یہ نبیذ کہلاتا ہے اور نشہ پیدا ہونے سے پہلے پہلے اس کا پینا جائز ہے،
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے جواب سے معلوم ہوتا ہے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان میں کسی قسم کا تغیر و تبدیلی پسند نہیں کرتے تھے،
حالانکہ بظاہر لوگوں کو آب زمزم میں دودھ اور شہد ملا کر پلانا زیادہ بہتر اور اچھا نظر آتا ہے،
لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چونکہ نبیذ پلانے کے عمل کو جاری رکھنے کا حکم دیا تھا،
اس لیے انھوں نے اس تبدیلی کو گوارانہ کیا۔
ایک مسلمان کا کام یہی ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات اور عمل کی پابندی کرے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3179