شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) اَزْحَفَتْ عَلَيْهِ: تھک ہار کر رک گیا۔ (2) عَيَ بِشَأْنِهَا: وہ اس کا حکم،...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
اَزْحَفَتْ عَلَيْهِ:
تھک ہار کر رک گیا۔
(2)
عَيَ بِشَأْنِهَا:
وہ اس کا حکم،
مسئلہ جاننے سے عاجز آ گیا۔
(3)
اُبْدِعَتْ:
تھک ہار کر ٹھہر گیا،
چلنے کے قابل نہ رہا۔
(4)
اَهْلُ رُفْقَتِكَ:
تیرے رفیق اور قافلہ کے لوگ۔
فوائد ومسائل:
قربانی کا جو جانور راستہ میں تھک ہار کر چلنے کے قابل نہ رہے تو اس کو ذبح کر کے اس کے گلے میں جو جوتیوں کا ہار تھا اسے خون میں رنگ کر اس پر ڈال دیں،
تاکہ پتہ چل سکے یہ حج کی قربانی کا جانور ہے،
جسے دوسرے لوگ کھا سکتے ہیں لیکن قافلہ میں شریک لوگ اس کو نہیں کھا سکتے،
جمہور (امام مالک رحمۃ اللہ علیہ،
ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ،
احمد رحمۃ اللہ علیہ)
کا یہی نظریہ ہے،
اگر ہدی واجب تھی (یعنی تمتع اور قران کے لیے تھی)
تو اس کی جگہ اور قربانی کرنا ہو گی اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اگر قربانی نفلی تھی تو پھر اس کا کھانا کھلانا اور بیچنا درست ہے،
اگر قربانی واجب ہو اور انسان اس کو ذبح نہ کرے تو پھر اس کا دودھ استعمال کر سکتا ہے،
چونکہ اس نے اس کی جگہ دوسرا جانور خرید لیا ہے،
نفلی کی صورت میں عوض نہیں ہے،
اس لیے اس کو ذبح کرنا ہو گا جمہور کا یہی موقف ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3216