🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یزید کے لشکر 64ھ میں اہل مکہ کا محاصرہ کیا تھا، اور اس سلسلہ میں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یزید کے لشکر 64ھ میں اہل مکہ کا محاصرہ کیا تھا،
اور اس سلسلہ میں منجنیق کو استعمال کیا تھا جس کے پتھر بیت اللہ کو لگے اور اس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے کعبہ جل گیا،
اور اس کے پتھر کمزور ہو گئے64ھ میں جب یزید کی وفات کے بعد محاصرہ اٹھا لیا گیا،
تو بیت اللہ کو چند ماہ اسی طرح رہنے دیا گیا تاکہ لوگوں کو بنو امیہ کے خلاف بھڑکایا جا سکے کیونکہ (يَجْرَأُهُمْ)
کا معنی ہے ان کے خلاف جرات و شجاعت دکھانے پر آمادہ کر سکیں اور (يُحَرِّبهم)
کا معنی ہے ان کے غیظ و غضب کو بھڑکاسکیں یا ان کو لڑائی پر آمادہ کر سکیں حج کے بعد انھوں نے استخارہ کر کے کعبہ کو نئے سرے سے تعمیر کروایا۔
اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش کے مطابق اس میں بیت اللہ کے متروکہ حصہ کا اضافہ کیا،
اور اس کے لیے ابراہیمی بنیادوں کو ننگا کر کے لوگوں کو دکھایا گیا تاکہ کسی کے دل میں شک و شبہ نہ گزرے،
جب اس کو ابراہیمی بنیادوں پر تعمیر کردیا گیا تو اس کے چاروں کونوں کا استلام شروع ہو گیا 73ھ میں حضرت ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید کردئیے گئے تو حج کے بعد اس کو پھر نئے سرے سے پہلی صورت پر تعمیر کردیا گیا اور حضرت ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اضافہ ختم کردیا گیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3245