شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد حجاج بن...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد حجاج بن یوسف نے عبدالملک بن مروان کے حکم سے کعبہ کو دوبارہ قریش کی بنیاد پر تعمیر کردیا تھا،
خلافت بنو عباس میں ہارون رشید نے اس کو دوبارہ ابراہیمی بنیادوں پر تعمیر کرنے کا ارادہ کیا،
تو امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے اسے کہا اے امیر المؤمنین اب آپ ایسا نہ کریں لوگ اس کی تعمیر کو کھلونا بنالیں گے اور ہر کہ آمد عمارت نو ساخت کا معاملہ شروع ہو جائے گا،
اس طرح بیت اللہ کی وقعت بھی کم ہو گی اور اس کی ہیبت و عظمت بھی ختم ہو جائے گی،
پھر تمام آئمہ نے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کی موافقت کی اس لیے اب تک کعبہ کی تعمیر قریش کی تعمیر پر قائم ہے اور کسی نے اس کو بدلنے کی کوشش نہیں کی،
اور حطیم کا تقریباً چھ ہاتھ حصہ بیت اللہ سے باہر رہ گیا ہے اور اپنے اپنے انداز کے مطابق کسی نے اس کو پانچ ہاتھ قراردیا ہے اور کسی نے اس سے زائد،
اس لیے بالا تفاق حطیم کے باہر سے طواف کیا جاتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی فرمان ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3248