🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) اَلْحَور: کےمعنی ہیں، پگڑی کے پیچ یا بل کھول دینا۔ (2) كوَن: کا معنی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
اَلْحَور:
کےمعنی ہیں،
پگڑی کے پیچ یا بل کھول دینا۔
(2)
كوَن:
کا معنی ہے،
حاصل ہونا،
قرار ملنا،
مقصد یہ ہے کہ استقامت ودرستگی کے بعد فساد اور بگاڑ کا پیدا ہوجانا،
یا بقول امام ترمذی،
ایمان سے کفر کی طرف لوٹنا،
اطاعت سے معصیت کی طرف آ جانا،
ایک چیز سے اس سے بدتر کی طرف لوٹ آنا۔
فوائد ومسائل:
سفر میں انسان مختلف حالات سے دوچار ہوتا ہے،
اس میں بہت خطرناک موڑ بھی آتے ہیں،
اور کسی سے ظلم و زیادتی بھی ہو سکتی ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علی وسلم سفر پر روانہ ہوتے وقت اپنی نیکی واطاعت اور صحیح رویہ پر استقامت و ثبات کی دعا فرماتے کہ کہیں سفری صعوبتوں اور مشکلات کی وجہ سے حالات اصلاح اور بہتری کے بجائے فساد و بگاڑ کا رخ نہ اختیار کر لیں اور میں حاصل شدہ بہتر اشیاء سے محروم نہ ہوجاؤں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3276