🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مشرک بیت اللہ میں حج کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مشرک بیت اللہ میں حج کے لیے داخل نہیں ہو سکتا،
اور حج ایک فریضہ ہے جس کے لیے بیت اللہ مقرر ہے،
تو اگر مشرک حج کے لیے داخل نہیں ہو سکتا تو عام حالات میں بالاولیٰ داخل نہیں ہو سکتا،
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ،
اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ،
کے نزدیک تمام حرم کا یہی حکم ہے،
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مشرک (کافر)
کسی مسجد میں داخل نہیں ہو سکتا،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ،
اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ،
کے نزدیک حرم مکہ کے سوا مساجد میں مسلمانوں کی اجازت سے داخل ہو سکتا ہے،
احناف کے نزدیک غیر معاہد یعنی جن کا مسلمانوں سے معاہدہ نہ ہو کو حرم اور باقی مساجد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،
لیکن اہل ذمہ کو حرم اور باقی تمام مساجد میں داخل ہونے سے منع نہیں کیا جائے گا۔
2۔
حج کو حج اکبر کہتے ہیں اور عمرہ کو حج اصغر اور حج اکبر کا دن قربانی کا دن ہے اور مجاہد کے نزدیک حج قران حج اکبر ہے اور حج افراد،
حج اصغر ہے،
بقول عرفہ کا دن حج اصغر ہے اور قربانی کا دن حج اکبر،
اور امام ثوری رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک حج تمام ایام ہی حج اکبر کے دن ہیں،
ان تمام اقوال میں کوئی اختلاف نہیں ہے،
کیونکہ یہاں محض اضافت و نسبت کی بنا پر حج اکبر یا حج اصغر کا نام دیا ہے،
اور اس کی بڑی دلیل یہی دی جاتی ہے کہ جس سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کیا تھا اس سال یوم عرفہ جمعہ کے دن تھا اور اس حج کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اکبر کا نام دیا تھا،
حالانکہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حج کے موقع پر عرفہ کا دن جمعہ کا دن نہیں تھا اور اس میں مشرکوں سے برات کا ا علان قربانی کے دن کیا گیا ہے،
اور اس اعلان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَأَذَانٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى النَّاسِ يَوْمَ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ أَنَّ اللَّهَ بَرِيءٌ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ ۙ﴾ (اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم )
کی طرف سے حج اکبر کے دن لوگوں کو صاف اطلاع ہے کہ اللہ اور اس کا رسول مشرکوں سے بیزار ہے۔
)
اس آیت مبارکہ سے ثابت ہوا کہ حج اکبر کا دن قربانی کا دن ہے جس میں حج کے سب سے زیادہ اور اہم مناسک ادا کیے جاتے ہیں۔
اس لیے اس دن منیٰ میں اعلان براء ت کیا گیا تھا اس لیے یہ بات بنا دلیل ہی مشہور ہے کہ جو حج جمعہ کےدن آئے وہ حج اکبر ہے،
اسی طرح یہ حدیث بھی بے اصل ہے کہ جب جمعہ کا دن عرفہ کا دن ہوتا ہے تو یہ حج باقی دنوں کے ستر(70)
حجوں سے افضل ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3287