🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مصنف عبدالرزاق میں حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی روایت ہے۔ جس سے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مصنف عبدالرزاق میں حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی روایت ہے۔
جس سے اس حدیث کا صحیح معنی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے،
اور فرشتوں کو فرماتا ہے میرے یہ بندے پراگندہ بال،
خاک آلود آئے ہیں میری رحمت کے اُمید وار ہیں میرے عذاب سے خوفزدہ ہیں حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہے اگر یہ مجھے دیکھ لیتے تو ان کا کیا حال ہوتا۔
اس فخرومباہات کے اظہار کے بعد ان سے پوچھتا ہے،
آخر ان لوگوں نے اپنا گھر بار،
اہل و عیال،
کاروبار کس مقصد کے لیے چھوڑا ہے اپنے مال،
وقت کوخرچ کرکے،
سفرکی صعوبتیں اور مشقتیں برداشت کرتے ہوئے کیوں آئے ہیں،
یعنی میری بخشش،
رضا مندی اورقرب ولقاء کے سوا ان کا کوئی اور مقصد نہیں ہو سکتا۔
صرف مجھے راضی کرنے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے آئے ہیں،
تاکہ انہیں میرا تقرب حاصل ہو۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3288