شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: سال کے ہرحصہ میں عمرہ کے جواز پر جمہور کا اتفاق ہے، البتہ امام ابویوسف...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
سال کے ہرحصہ میں عمرہ کے جواز پر جمہور کا اتفاق ہے،
البتہ امام ابویوسف قربانی اور ایام تشریق میں،
اور اما ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ عرفہ قربانی کے دن ایام تشریق میں عمرہ کرنے کو صحیح نہیں سمجھتے،
جمہور کے نزدیک جو شخص حج نہیں کررہا،
وہ ان دنوں میں عمرہ کرسکتا ہے۔
لیکن حج کرنے والا نہیں کرسکتا۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ۔
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ۔
اور ابوثور کے نزدیک عمرہ سنت ہے۔
اورحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سال میں ایک ہی مرتبہ عمرہ فرمایا ہے،
جمہور کے نزدیک سال میں عمرہ بار بار کیا جا سکتا ہے،
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے،
اگر ہوسکے تو ہرماہ عمرہ کرو،
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے ایک سے زائد عمروں کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(زاد المعاد ج2ص 93 طبع جدید مکتبہ(مؤسۃالرسالہ)
حج مبرور:
۔
وہ حج جس میں کسی گناہ کا ارتکاب نہ کیا گیا ہو یا وہ حج جو ریاء اور سمع کے لیے نہ کیا گیا ہو محض اللہ کی رضا مندی اور خوشنودی کے لیے ہو،
یا وہ حج جس سے حاجی متاثر ہو اور حج کے بعد گناہوں سے احتراز کرے۔
اور بقول بعض جو حج مقبول ہو ظاہر ہے وہ حج مقبول ہو گا جو اخلاص نیت سے حج کے پورے آداب اور احکام کو ادا کرتے ہوئے گناہوں سے بچتے ہوئے کیا جائے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3289