🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرپر خود تھا، اگلی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرپر خود تھا،
اگلی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر سیاہ عمامہ تھا،
اصل بات یہ ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر خود تھا۔
پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار لیا،
تو پھر سر پر سیاہ پگڑی باندھ لی اور بغیر احرام کے داخل ہونے کا باعث یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمرہ کرنا مقصود نہ تھا،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو فتح مکہ کے لیے نکلے تھے،
مسئلہ گزرچکا ہے،
اور ابن خطل کو اس لیے قتل کروا دیا،
کیونکہ وہ اسلام لانے کے بعد مرتد ہو گیا تھا اور اپنے مسلمان خادم کو قتل کر دیا تھا نیز وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کرتا تھا،
اور اس نے دو لونڈیاں رکھی تھیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور مسلمانوں کو بُرا بھلا کہتی تھیں،
اور اس حدیث سے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ،
اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ،
نے حد قائم کرنے کے جواز پر استدلال کیا ہے،
لیکن دوسروں کے نزدیک اس کو ارتداد کی بنا پر قتل کیا تھا،
قصاص کے طور پر قتل نہیں کیا تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3308