🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) عِضَاهٌ، عِضَاهَةٌ اورعِضْهٰةٌ کی جمع ہے، بڑا کانٹے دار درخت۔ (2) لَاَوَاءٌ: بھوک اورتنگدستی۔...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
عِضَاهٌ،
عِضَاهَةٌ اورعِضْهٰةٌ کی جمع ہے،
بڑا کانٹے دار درخت۔
(2)
لَاَوَاءٌ:
بھوک اورتنگدستی۔
(3)
جَهْدٌ:
مشقت وکلفت۔
فوائد ومسائل:
1۔
اس حدیث اور اس کے ہم معنی دوسری حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ مدینہ طیبہ کا علاقہ بھی حرم ہے،
اور واجب الاحترام ہے،
اور اس میں ہر وہ عمل اور اقدام منع ہے جو اس کی عظمت اور حرمت کے خلاف ہو،
اس کے درختوں کا کاٹنا اور جانوروں کا شکار کرنا جائز نہیں ہے۔
ائمہ ثلاثہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ۔
اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کا یہی مؤقف ہے،
لیکن ائمہ احناف کے نزدیک درختوں کا کاٹنا اور جانوروں کا شکار کرنا جائز ہے،
یہ محض اس کی زیبائش اور زینت کے خلاف ہے۔
2۔
مدینہ منورہ کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ جو انسان وہاں کی دقتوں اور کلفتوں اور بھوک وشدت کو صبر وسکون سے برداشت کرے گا وہ وہاں کی خیرات وبرکات سے متمتع ہو گا اور اسے یہ شرف حاصل ہوگا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن اس کی سفارش کریں گے،
کہ اس کے قصور اور اس کی خطائیں معاف کردی جائیں،
اور اس کو بخش دیا جائے اور اس کے اعمال صالحہ اورایمان اور اس کے صبر وشکیب کی شہادت دیں گے،
یا نیک اور اطاعت گزار لوگوں کے لیے شہادت دیں گے اور اہل معاصی کے لیے سفارش فرمائیں گے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3318