شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مدینہ میں برکت کا مطلب یہ ہےکہ وہ خوب آباد وشاداب رہے، اور اس کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مدینہ میں برکت کا مطلب یہ ہےکہ وہ خوب آباد وشاداب رہے،
اور اس کے مکینوں پر اللہ کا فضل وکرم ہو،
پھلوں اور پیداوار میں برکت کا مطلب یہ ہےکہ پھل اور پیداوار زیادہ سے زیادہ ہوں یعنی فصل بھر پور ہو،
قرآن مجید میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا کا ذکر ہے جو انہوں نے اس وقت کی تھی جب اپنی بیوی اور شیرخوار بچے کو مکہ کی بے آباد اور بے آب وگیاہ وادی میں چھوڑ رہے تھے:
”اے اللہ! تو اپنے بندوں کے دلوں میں ان کی محبت والفت پیدا کر دے اور ان کو ان کی ضرورت کا رزق اور پھل پہنچا اور اس کو امن وسلامتی والا علاقہ بنادے،
(سورہ بقرہ سورہ ابراہیم)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور نظیر اس دعا کا ذکر کر کے اللہ تعالیٰ سے یہی دعا مزید اضافے کے ساتھ کی۔
اس دعا کا نتیجہ یہ ہے کہ دنیا بھر کا رزق اور پھل مکہ کی طرح مدینہ میں پہنچ رہا ہے اور جن ایمان والے بندوں کو مکہ سے محبت ہے ان سب کو مدینہ سے بھی محبت وپیار ہے۔
اور اس محبوبیت میں مدینہ کا حصہ مکہ سے بڑھ کر ہے نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دعا میں ابراہیم علیہ السلام کو اللہ کا بندہ،
اس کا خلیل اور اس کا نبی کہا ہےلیکن اپنے آپ کو صرف بندہ اور نبی کہا،
خلیل ہونے کا تذکرہ نہیں کیا،
یہ تواضع اور کسر نفس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق ہے۔
اورپھر آپ نیا اوردرخت کا پہلا پھل (نئے پھل)
اور کمسن بچے کی مناسبت سے یہ سبق دینے کے لیے اس کوعنایت فرماتے کہ ایسے موقعوں پر چھوٹے معصوم بچوں کو مقدم رکھنا چاہیے کیونکہ وہ تھوڑی چیز لے کر خوش ہو جاتے ہیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3335