🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) رِيْف ج اَرْيَافْ: سرسبزوشاداب علاقہ، ۔ (2) خُلُوْف: ان کی حفاظت ونگہداشت کرنے والا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
رِيْف ج اَرْيَافْ:
سرسبزوشاداب علاقہ،
۔
(2)
خُلُوْف:
ان کی حفاظت ونگہداشت کرنے والا ان کے پاس کوئی نہیں ہے۔
(3)
مَأزَمْ:
پہاڑ درہ یا پہاڑی،
شعب،
گھاٹی،
درہ۔
(4)
شِعَبٌ:
پہاڑی راستہ۔
فوائد ومسائل:
نبی ا کرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی کے مطابق صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی غیر حاضری میں مدینہ منورہ کی حفاظت ونگرانی فرشتے کررہے تھے،
اس لیے کسی کو مدینہ پرحملہ کرنے کی جراءت نہ ہوئی،
حالانکہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی آمد سے پہلے کوئی ظاہری مانع یا رکاوٹ موجود نہ تھی۔
لیکن ان کی آمد کے ساتھ ہی مدینہ پر حملہ ہو گیا،
جب ظاہر طور پر حفاظت ونگہداشت کرنے والے آ چکے تھے تو فرشتوں کی حفاظت ختم ہو گئی اور حملہ ہو گیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3336