🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: واقعہ حرہ سے مراد، وہ واقعہ جو 63 ہجری میں پیش آیا، جس میں مدینہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
واقعہ حرہ سے مراد،
وہ واقعہ جو 63 ہجری میں پیش آیا،
جس میں مدینہ منورہ میں بہت قتل وغارت ہوئی تھی کیونکہ اہل مدینہ نے یزید بن معاویہ کے خلیفہ بننے کے بعد،
اس کی بجائے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
اورحضرت علی بن حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما زین العابدین نے اس میں یزید کا ساتھ دیا تھا (طبقات لابن سعد ج5 ص215)
امام زین العابدین یزید کے سپہ سالار کے پاس گئے اس نے آپ کو خوش آمدید کہا اور کہا:
(إِنَّ أَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ أَوْصَانِيْ بِكَ،
خَيْراً)
(مجھے امیر المومنین نے آپ کے ساتھ خوش اسلوبی اور بہترین رویہ اختیار کرنے کی تلقین کی تھی)
۔
امام زین العابدین نے فرمایا:
(وَصَلّى الله اَميرِ الْمُؤْمِنينَ)
(اللہ امیر المومنین کو اپنے ساتھ بہتر رابطہ قائم کرنے کی توفیق دے۔
)
(حوالہ بالا)
گویا حضرت زین العابدین یزید کے طرز عمل پر مطمئن تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3339