🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں (او) کا لفظ اگرتنويع وتقسيم كے لیے ہو تو اس کا یہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں (او)
کا لفظ اگرتنويع وتقسيم كے لیے ہو تو اس کا یہ معنی ہو گا،
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اہل مدینہ میں سےگناہگاروں کی سفارش فرمائیں گے اورنیکو کاروں کےحق میں گواہی دیں گے یا اپنے دور کے لوگوں کے حق میں گواہی دیں گے،
اور بعد کے لوگوں کے بارے میں سفارش کریں گے،
اگر (او)
واؤ کےمعنی میں ہو تو سفارش اعمال صالحہ کی اور اس بات کی کہ یہ بندہ تنگیوں اور تکلیفوں پر صبر کیے مدینہ میں پڑا رہا،
اور یہ اپنے دور کے لوگوں کے حق میں ہو گی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3344