🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اللہ تعالیٰ نے ہر چیز میں ادراک اور شعور رکھا ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ نے ہر چیز میں ادراک اور شعور رکھا ہے۔
اس لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
(اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر اتار دیتے وہ بھی اللہ کی خشیت اور خوف سے،
فروتنی اور عاجزی اختیار کرتے ہوئے ٹکڑے ٹکرے ہو جاتا)
(سورہ حشر)
اور دوسری جگہ فرمایا:
(ہر چیز اللہ کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح بیان کرتی ہے لیکن تم ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں۔
)
اورحنانہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فراک پر ہچکیاں لے کر رویا تھا،
اس ادراک اور شعور کی بنا پر احد پہاڑ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا تھا اورجواباً آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس سے محبت کرتے تھے۔
اسی لیے ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرے کیونکہ انسان پتھر سے گیا گزرا نہیں ہو سکتا اور محبت کا میعار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت واتباع ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3373