🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بیوع سے متعلقہ احکام کی وضاحت آ گے کتاب البیوع میں آئے گی، اور اس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بیوع سے متعلقہ احکام کی وضاحت آ گے کتاب البیوع میں آئے گی،
اور اس بات پر جمہور کا اتفاق ہے،
کہ جب پیغام بھیجنے والے کا پیغام منظور کر لیا جائے،
تو پھر اس کے بعد پیغام بھیجنا اور نکاح کرنا ناجائز ہے،
اگر نکاح کر لے گا گناہ گار ہو گا،
لیکن نکاح صحیح ہو گا اور امام داؤد رحمۃ اللہ علیہ ظاہر ی کے نزدیک یہ نکاح فسخ کر دیا جائے گا،
اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک تعلقات سے قبل پتہ چل جائے گا تو نکاح فسخ ہو گا بعد میں پتہ چلے تو فسخ نہیں ہو گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3464