شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: میاں بیوی جب شادی کرتے ہیں تو نکاح سے ان کے کچھ مقاصد اور اغراض...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
میاں بیوی جب شادی کرتے ہیں تو نکاح سے ان کے کچھ مقاصد اور اغراض ہوتے ہیں اور کچھ شروط ایسی ہوتی ہیں جو خود نکاح کا تقاضا ہیں اس لیے ان شروط سے مراد وہ شرطیں ہیں جو تقاضا کے منافی نہ ہوں،
اگرچہ وہ نکاح کے مقتضیٰ سے زائد ہوں مثلاً عورت مہر مثل سے زیادہ کا تقاضا کرے،
یا بہتر اور اچھی رہائش کی شرط لگائے اور خاوند اس کے دوشیزہ ہونے یا کسی مخصوص خاندان سے ہونے کی شرط لگائے،
لیکن عورت یہ شرط لگائے کہ پہلی بیوی کو طلاق دو،
یا خاوند شرط لگائے کہ میں نان و نفقہ نہیں دوں گا،
یا تجھے اپنے ساتھ نہیں رکھوں گا،
تویہ درست نہیں ہے،
یا فریقین میں کوئی خلاف اسلام شرط لگائے،
مثلاً مرد کہے،
تم پردہ نہیں کر سکو گی یا عورت کہے،
میں پردہ نہیں کروں گی تو ایسی شرطوں کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3472