🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) تَصْنَعُهَا: اسے بنائے سنوارے۔ (2) فُؤُوْسٌ: فاس کی جمع ہے۔ کلہاڑا، یتشہ۔ (3) مَكاَتِلْ:...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
تَصْنَعُهَا:
اسے بنائے سنوارے۔
(2)
فُؤُوْسٌ:
فاس کی جمع ہے۔
کلہاڑا،
یتشہ۔
(3)
مَكاَتِلْ:
مکتل کی جمع ہے،
ٹوکری۔
(4)
مُرُوْرِ:
مرکی جمع ہے،
بیلچہ اور بقول قاضی عیاض رسیاں جن کے ذریعہ کھجور کے درخت پر چڑھا جاتا ہے۔
(5)
تَعْتَدُّفِيْ بَيْتِهَا:
ام سلیم کے پاس مدت حیض گزارے تاکہ پتہ چل سکے کہ وہ حاملہ نہیں ہے۔
(6)
أَفَاحِيْص:
اُفْحُوْص کی جمع ہے،
مقصد یہ ہے کہ دسترخوان بچھانے کے لیے زمین کو تھوڑا سا کھودا گیا۔
(7)
نَدَرَ:
ندور سے ماخوذ ہے جس کا معنی الگ ہونا اور نکلنا ہے اور یہاں مراد گرنا ہے۔
فوائد ومسائل:
1۔
نکاح کے وقت سب صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین حاضر نہ تھے اور نہ ہی سب دعوت ولیمہ میں شریک تھے۔
اس لیے سب کو اس نکاح کا پتہ نہ چل سکا۔
اس لیے اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ نکاح گواہوں کے بغیر ہو سکتا ہے جیسا کہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا نظریہ ہے۔
2۔
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ بیوی اہل البیت کا اولین اور اصلی مصداق ہے اور اس کے لیے جمع مذکر صیغہ استعمال ہوتا ہے۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(سلام عليكم كيف انتم يا اهل البيت؟يقولون:
)
(ہر بیوی نے پوچھا)
اور پردہ کا حکم حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ولیمہ کے وقت نازل ہوا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3500