شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جاہلیت کی رسم کو ایک آزاد کردہ غلام...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جاہلیت کی رسم کو ایک آزاد کردہ غلام کسی شریف زادی اور اعلیٰ خاندان کی خاتون کا کفونہیں ہو سکتا،
چاہے وہ کس قدر خوبیوں اور صلاحتیوں کا مالک ہو اور دین و تقوی کے بلند معیار پر فائز ہو لوگوں کے اس تصورکو توڑنے کے لیے اپنی پھوپھی زاد حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا جو خاندان بنو اسد سے تعلق رکھتی تھی ان کا نکاح اپنے آزاد کردہ غلام حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ کردیا،
لیکن یہ معاشرتی اصلاح کا پہلا واقعہ تھا۔
اس لیے منافق مرد اور عورتوں نے فتنہ اٹھایا کہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )
نے ایک معزز گھرانے کی حسین وجمیل اور ذہین و فطین شریف خاتون کا دامن اپنے ایک آزادکردہ غلام کے ساتھ باندھ دیا ہے،
اس طرح حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا دونوں کو ایک دوسرے سے بدگمان کرنے کی کوشش کی۔
حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو محسوس ہوا کہ زینب اپنی نسبی شرافت کی بنا پر اپنے آپ کو مجھ سے فائق اور بر تر سمجھتی ہیں۔
اس وجہ سے میرے ساتھ نکاح کو ناپسند کرتی ہیں اور میری اطاعت نہیں کرتیں اور حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مزاج میں بھی کچھ تمکنت اور تیزی تھی جس کو حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حساس اور خود دارطبیعت نے زیادہ محسوس کیا اور طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا۔
اللہ تعالیٰ نے ان کے اس فیصلہ کو ایک دوسری جاہلی رسم کے خاتمہ کا ذریعہ بنانا چاہا جس کو قرآن مجید میں یوں بیان کیا گیا ہے۔
(پس جب زید نے اپنی ضرورت و حاجت پوری کر لی۔
(اور اپنا رشتہ کاٹ لیا،
عدت ختم ہو گئی)
تو ہم نے اس کو تم سے بیاہ دیا۔
کہ مومنوں کے لیے ان کے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں کے معاملے میں جب کہ وہ ان سے اپنا تعلق بالکل کاٹ لیں کوئی تنگی باقی نہ رہے اور اللہ کا فیصلہ شدنی (اٹل)
تھا۔
) (الاحزاب37)
اس طرح اللہ کے فرمان کے مطابق 5 ہجری کے آغاز یا اختتام پر آپ صلی ٰاللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کر لیا۔
چونکہ یہ نکاح اللہ کے فرمان اور حکم پر ہوا۔
اس کی صورت عام نکاح والی نہیں تھی کہ حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے استخارہ کا انتظار کیا جاتا اور اس کے اولیاء کی مرضی معلوم کی جاتی۔
اس لیے اس کو ﴿زَوَّجْنَٰكَهَا﴾ (ہم نے اس سے آپ کی شادی کردی)
سے تعبیر کیا ہے،
اور حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی فخر یہ طور پر فرماتی تھیں کہ اور بیویوں کے نکاح ان کے ولیوں نے کیے اور میرا نکاح اللہ تعالیٰ نے کیا،
میرے نکاح کے متعلق اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کے ذریعہ حکم دیا اور دوسری ازواج کے نکاح کے لیے خصوصی حکم نازل نہیں ہوا۔
اس لیے اس کا یہ معنی لینا ضروری نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خود ہی نکاح کر دیا۔
اس کے لیے ایجاب وقبول اور گواہوں کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
بلکہ آپ صلی ٰاللہ علیہ وسلم کا یہ نکاح شرعی قواعد اور ضوابط کے مطابق ہوا۔
اور اس نکاح کے ولیمہ میں پردے کا حکم نازل ہوا۔
اور اس میں بتایا گیا جب کسی تقریب کے سلسلہ میں تمھیں کھانے کی دعوت دی جائے تو جاؤ اور بلا اجازت و دعوت ناخواندہ مہمان بن کر خود ہی نہ پہنچ جاؤ۔
اور کھانے کے انتظار میں پکنے سے پہلے نہ جاؤ۔
جب بلایا جائے تو وقت کے وقت داخل ہو اور جب کھا چکو تو وہاں سے منتشر ہو جاؤ باتوں میں لگے ہوئے وہاں بیٹھے نہ رہو۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3502