🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مرد وعورت کا ہر تعلق حمل کا باعث نہیں بنتا، یعنی مباشرت سے حمل کا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مرد وعورت کا ہر تعلق حمل کا باعث نہیں بنتا،
یعنی مباشرت سے حمل کا ٹھہرنا ضروری نہیں ہے۔
انسان بیوی سے مقاربت کرتا رہتا ہے لیکن بچہ پیدا نہیں ہوتا۔
اسی طرح انسان کا پورا یا سب مادہ حمل کا باعث نہیں ہوتا۔
اس کا کوئی بھی جز اس کا باعث بن سکتا ہے۔
بہرحال حمل کا اقرار اللہ تعالیٰ کی مشیت وارادہ پر موقوف ہے۔
انسان کی قدرت سے باہر ہے اس لیے عزل انسان کے لیے کارگر نہیں ہو سکتا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3555