🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: نطفہ چونکہ اولاد کا سبب اور باعث بنتا ہے، اس لیے اس کو ضائع کرنا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
نطفہ چونکہ اولاد کا سبب اور باعث بنتا ہے،
اس لیے اس کو ضائع کرنا سعی لا حاصل کرنا،
اپنے طورپرتخم اور بیج کو ضائع کرنا ہے،
اور اس طرح یہ گویا اپنی نیت اور ارادے کے اعتبار سے پوشیدہ طور پر اولاد کو ضائع کرنا ہے۔
لیکن یہ حدیث دوسری حدیث کے منافی نہیں ہے،
جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کے عزل کو مؤدہ صغریٰ قراردینے کی تکذیب کی ہے۔
کیونکہ یہودیوں کا تصور تھا کہ عزل کی صورت میں حمل کا قرار ممکن نہیں ہے،
اس سے بچہ پیدا ہی نہیں ہو سکتا اور یہ بات قطعاً غلط ہے۔
جس بچے کے پیدا ہونے کا اللہ فیصلہ کر چکا ہے وہ عزل کے باوجود پیدا ہو کر رہتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3565