🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ابوالقعیس کا بھائی افلح جس کو بعض روایات میں ابوالجعد کہا گیا ہے اور بعض...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ابوالقعیس کا بھائی افلح جس کو بعض روایات میں ابوالجعد کہا گیا ہے اور بعض میں ابن القعیس ایک آدمی ہے جو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا رضاعی چچا ہے لیکن اس کو ابولقعیس قراردینا راوی کا وہم ہے۔
اور حدیث نمبر1۔
میں جس رضاعی چچا کو فوت شدہ قرار دیا گیا ہے وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا رضاعی بھائی تھا اور یہ افلح ان کے رضاعی باپ ابوالقعیس کا بھائی تھا،
اورحضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے دونوں کا حکم الگ الگ سمجھا،
اس لیے اس کو اندر آنے کی اجازت نہ دی،
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حرمت رضاعت کا تعلق صرف مرضعہ (دودھ پلانے والی)
سے نہیں ہے بلکہ اس کے خاوند کے اصول اورفروع سے بھی ہے۔
کیونکہ رضاعت میں خاوند کا بھی اثر اور عمل دخل ہے اور یہ مسئلہ اب سب کے درمیان اتفاقی ہے۔
اگرچہ بعض صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین،
تابعین رحمۃ اللہ علیہم اور بعض فقہاء،
خاوند کا دودھ میں دخل تسلیم نہیں کرتے تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3571