🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے طرزعمل سے معلوم ہوتا ہے اگر مسئلہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے طرزعمل سے معلوم ہوتا ہے اگر مسئلہ کے بارے میں علم نہ ہو یا شک ہو،
تو اس پر اہل علم سے پوچھے بغیر عمل نہیں کرناچاہیے جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیے بغیر افلح کو اندرآنے کی اجازت نہیں دی۔
2۔
عورت کو غیر محرم سے پردہ کرنا چاہیے اور خاوند کی اجازت کے بغیر کسی کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
3۔
محرم کو بھی اجازت لے کر آنا چاہیے۔
4۔
اگرسائل مفتی کے سامنے اپنے طور پر کوئی ترجیح یا تعلیل بیان کرے جو درست نہ ہو تو اس کو مناسب تنبیہ کرنی چاہیے۔
جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی تعلیل،
مجھے مرد نےتو دودھ نہیں پلایا نیز انکار وزجر کے طور پر فرمایا:
”تیرے ہاتھ خاک آ لود ہوں۔
“
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3575