🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: لِلْعَاهِرِالْحَجَرُ: عربوں کے محاورہ کےمطابق (لَهُ الْحَجَرُ يا بفِيْهِ الْحَجَرُ) کا معنی ناکامی اور نامرادی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
لِلْعَاهِرِالْحَجَرُ:
عربوں کے محاورہ کےمطابق (لَهُ الْحَجَرُ يا بفِيْهِ الْحَجَرُ)
کا معنی ناکامی اور نامرادی ہوتا ہے۔
اور اس حدیث میں یہی معنی مراد ہے،
اگرچہ عام معنی کی رو سے یہ معنی بنتا ہے،
زانی کے لیے پتھر ہیں۔
فوائد ومسائل:
فراش سے مراد وہ عورت ہے جس سے مباشرت کی جائے۔
وہ آزاد ہو یا لونڈی یہ لڑکا جس کے بارے میں اختلاف ہوا۔
اس کا نام عبدالرحمان تھا جو حضر سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے والد زمعہ کی لونڈی سے تھا۔
جس سے حضرت سعد بن ابی وقاص کے بھائی نے زنا کیا تھا اور اس کے نتیجہ میں یہ بچہ پیدا ہوا تھا۔
اس لیے عتبہ بن ابی وقاص نے اپنے بھائی سعد کو یہ وصیت کی تھی کہ یہ میرا بچہ ہے۔
عتبہ کافر ہی فوت ہو گیا اور فتح مکہ کے وقت حضر ت سعد نے اس بچہ کو بھائی سے مشابہت کی بنا پر پکڑا۔
زمعہ فتح مکہ سے قبل ہی کفر کی حالت میں فوت ہو چکا تھا۔
اوراس کا بیٹا عبد فتح مکہ کے وقت مسلمان ہو گیا تھا۔
اس لیے اس نے حضرت سعد سے جھگڑا کیا کہ یہ تو میرے والد کی مفروشہ لونڈی کا ہے۔
اس لیے میرا بھائی ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اصول کے مطابق عبد کے حق میں کہا۔
کیونکہ زمعہ نے انکار نہیں کیا تھا اور اس کی مفروشہ لونڈی سے تھا۔
اس لیے اس کا ٹھہرا لیکن چونکہ اس کی مشابہت عتبہ کے ساتھ تھی اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حزم واحتیاط اختیار کرنے کے لیے عبد کی بہن حضرت سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا:
”اس سے پردہ کرو۔
“ اور عورت مفروشہ تبھی بنتی ہے جب اس سے اس کے شوہر یا مالک نے صحبت کی ہو یا کم از کم صحبت کا امکان ہو۔
اگر صحبت کا امکان نہیں ہے۔
نکاح کے بعد رخصتی نہیں ہوئی اور نہ اس کے ملاپ کا امکان ہے نکاح کے وقت مرد امریکہ میں ہے اور عورت پاکستان میں۔
تو اس کے بعد جب مرد پاکستان آیا نہیں اور عورت امریکہ نہیں گئی لیکن اس کے باوجود عورت کو بچہ پیدا ہو گیا تو وہ بچہ ائمہ ثلاثہ اور جمور علماء کے نزدیک خاوند کا تصور نہیں ہو گا۔
لیکن احناف کے نزدیک چونکہ فراش ہونے کے لیے صرف نکاح ہی کافی ہے۔
اس لیے اگرصحبت کا امکان نہ بھی ہو تو وہ بچہ خاوند کا قرار پائے گا۔
بشرط یہ کہ حمل کا امکان ہو۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3613