🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: لوگ عام طور پر نکاح کرتے وقت عورت کے حسن وجمال اور مال وخاندان کو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
لوگ عام طور پر نکاح کرتے وقت عورت کے حسن وجمال اور مال وخاندان کو دیکھتے ہیں اس کے دین واخلاق کی باری بالکل آخر میں آتی ہے۔
حالانکہ اسلامی رو سے اصل چیز عورت کا دین وایمان اور اس کا اخلاق ہے۔
دین کی بنیاد پر اگردوسری چیزیں بھی موجود ہوں تو نور علی نور ہے لیکن دین کو چھوڑ کر باقی خصائل یا وجوہ اسباب کو اختیار کرنا مرد کے لیے پریشانی کا باعث ہے جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
”عورت سے شادی محض حسن وجمال کی بنا پر نہ کرو کیونکہ ان کا حسن،
ان کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
نہ مال کی خاطر شادی کرو۔
مال سرکش اور طغیان کا سبب بن جاتا ہے۔
لیکن دین کی بنیاد پر شادی کرو،
دیندار سیاہ اور بد سلیقہ لونڈی بھی افضل ہے۔
“
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3635