🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واقعہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واقعہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرنا بہتر ہے،
کیونکہ اس کا کسی پہلے خاوند سے واسطہ نہیں پڑا ہوتا،
جس کے ساتھ بسا اوقات اس کا دل ملا ہوتا ہے اور اس کی محبت اس کے دل میں جاگزیں ہوتی ہے۔
جس کے سبب وہ دوسرے خاوند کو پورا پورا مقام نہیں دے سکتی لیکن کسی مصلحت اورحکمت کے تحت بیوہ سے شادی کرنا بہتر ہے۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سات یا چھ بہنیں کنواری تھیں اور دویا تین شادہ شدہ تھیں اس لیے بعض جگہ نو آیا ہے اور بعض جگہ سات یا چھ۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3638