🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) قَطُوْفٍ: سست رفتار۔ (2) شَعِثَةُ: پراگندہ بال۔ (3) مُغِيْبَةُ: جس کا شوہر غائب ہو۔...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
قَطُوْفٍ:
سست رفتار۔
(2)
شَعِثَةُ:
پراگندہ بال۔
(3)
مُغِيْبَةُ:
جس کا شوہر غائب ہو۔
(4)
اَلْكَيْسَ:
جماع،
اولاد طلب کرنا،
عقل ودانش،
حزم واحتیاط اور نرمی وقناعت اور سکون وٹھہراؤ۔
فوائد ومسائل:
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھڑی حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی سے لی تھی اس پر کچھ پڑھا تھا اور اس کے منہ پر پانی بھی چھڑکا تھا اور اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے اگر خاوند کچھ مدت کے بعد گھر آئے اور اس کی آمد کا وقت معلوم نہ ہو تو وہ آمد کی اطلاع دے کر کچھ توقف کرے تاکہ عورت کو اپنے بناؤسنوار کا موقع مل جائے،
اس صورت میں رات کو بھی گھرجا سکتا ہے،
اگرآنے کا وقت معلوم ہو تو پھر توقف اورانتظار کی ضرورت نہیں ہے اور کسی وقت بھی گھر میں داخل ہو سکتا ہے اور بیوی کے پاس جاتے وقت حزم واحتیاط اور سکون واطمینان کو اختیار کرے گا۔
عجلت بازی اور تیزی اختیار نہیں کرے گا کیونکہ اصل مقصد اولاد کا حصول ہو گا محض پانی کا بہانا مقصد نہیں ہو گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3640