🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واقعہ نکاح سے معلوم ہوتا ہے کہ عہد...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واقعہ نکاح سے معلوم ہوتا ہے کہ عہد رسالت میں مجلس نکاح قائم کرنے اور اس میں دوست واحباب یاعلماء اور مشائخ کو دعوت دینے کا رواج اور اہتمام نہ تھا،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا،
”تم نےشادی کرلی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خصوصی تعلق اور رابطہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کی خبر سن کر ان کے لیے دعائے خیر بھی کی،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کے نزدیک کوئی محبوب اورمحترم اور با برکت شخصیت نہ تھی۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ نہیں فرمایا:
بھائی تم نے مجھے کیوں دعوت نہ دی۔
اگر یہ شرعاً مطلوب ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے اہتمام کی تلقین وتاکید فرماتے۔
اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جسم یا کپڑوں پر زرد رنگ کی چھاپ دیکھ کر پوچھا:
اور ان کےبتانے پر اس کو برکت کی دعا دی،
کیونکہ شریعت میں اصل مطلوب نکاح میں سہولت اور آسانی پیداکرنا ہے اور فریقین کوخرچہ کی مشقت سے بچانا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3642