🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: شوہر کو بیوی کے بارے میں دل میں بغض وعناد نہیں رکھنا چاہیے اگر اس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
شوہر کو بیوی کے بارے میں دل میں بغض وعناد نہیں رکھنا چاہیے اگر اس کی بعض عادات ناپسندیدہ ہیں اس میں پسندیدہ عادات بھی تو ہوں گی،
ان کو بھی ملحوظ رکھنا چاہیے کہ یہ بھی ممکن ہے اور صبر وشکیب کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اس سے نجیب وسعید اولاد عنایت فرما دے،
جو انسان کے دل کا سرور اور آنکھوں کا نور بنے اور اس کا نام روشن کر دے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3646