🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: امام لیث کے سوا عام راویوں نے طلاق کی مقدار کہ ابن عمر رضی اللہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام لیث کے سوا عام راویوں نے طلاق کی مقدار کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کتنی طلاقیں دی تھیں کو نظر انداز کردیا ہے اور بعض نے غلطی سے اس کو تین قرار دیا ہے۔
لیکن امام لیث نے نظر انداز بھی نہیں کیا اور غلطی بھی نہیں کی بلکہ صحیح طور پر مقدار کو یاد رکھا اور اس کا تذکرہ کیا،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حیض کے بعد والے طہر میں طلاق دینے کی اجازت نہیں دی تاکہ یہ نہ سمجھا جائے کہ رجوع طلاق دینے کے لیے کیا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایک عرصہ تک پاس رہنے کی وجہ سے شاید باہمی پیارومحبت پیدا ہو جائے اور حالات سازگار ہونے سے طلاق کی نوبت نہ آئے۔
اور یہ بھی ممکن ہے یہ حیض میں طلاق دینے کے جرم وگناہ کی سزا کے طور پر ہو اس لیے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اس حیض سے متصل طہر میں طلاق دینا جائز نہیں ہے۔
لیکن مالکیہ اور حنابلہ کے ہاں یہ بہتر ہے لازم نہیں ہے۔
اور امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ کا قول بھی یہی ہے اور جمہور کے نزدیک اس طہر میں طلاق دینا جس میں قربت کی ہے جائز نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3653