شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آئمہ اربعہ اور جمہور صحابہ کرام و تابعین رضوان اللہ عنھم اجمعین اور فقہاء کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آئمہ اربعہ اور جمہور صحابہ کرام و تابعین رضوان اللہ عنھم اجمعین اور فقہاء کے نزدیک بیوی کو اختیار دینا جبکہ اس نے خاوند کو اختیار کر لیا،
طلاق نہیں ہے۔
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک محض اختیار دینے سے طلاق رجعی واقع ہو جائے گی،
اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور امام لیث رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک طلاق بائنہ جس سے رجوع نہیں ہو سکتا واقع ہو جائے گی اور امام خطابی نے غلط طور پر اس کی نسبت امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کی طرف بھی کی ہے لیکن قاضی عیاض مالکی نے اس سے انکار کیا ہے۔
صحیح احادیث کی روسے جمہور کا مؤقف ہی صحیح ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3684