🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس قدر مرد کے لیے عورت کو دیکھنے کی پابندی ہے، اسی قدر شدت کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس قدر مرد کے لیے عورت کو دیکھنے کی پابندی ہے،
اسی قدر شدت کے ساتھ عورت پر پابندی نہیں ہے۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو حضرت ابن مکتوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاں عدت گزارنے کی تلقین کی۔
کیونکہ وہ اندھا ہونے کی وجہ سے اس کو دیکھ نہیں سکیں گے۔
اس لیے وہ وہاں پردہ اتارسکے گی اور وہ خود ان کو نظرشہوت سے نہ دیکھے اور فتنہ انگیز نظرنہ ڈالے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3699