🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے یہ بات معروف تھی کہ مطلقہ ثلاثہ کے لیے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے یہ بات معروف تھی کہ مطلقہ ثلاثہ کے لیے نفقہ اور سکنی نہیں ہے اس لیے یہ بات عیاش بن ابی ربیعہ نے فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو کہی اور اس کے مکان چھوڑنے کا اشارہ کرنے پر وہاں سے منتقل ہونا چاہا۔
اس لیے یہ کہنا وہ تیز طبیعت کی مالک تھی یا زبان دراز تھی یا اپنے دیوروں کو تنگ کرتی تھی۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو رہائش چھوڑنے کا حکم دیا درست نہیں ہے۔
اگر یہ سبب تھا تو پھر اس بات کی شکایت خاوند کے گھروالوں کو کرنی چاہیے تھی مزید برآں اس کا مکان الگ تھا جیسا کہ حدیث نمبر53 سے محسوس ہوتا ہے،
اس لیے یہ سبب کیسے بن گیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3713