🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: لعان کی صورت میں بچہ ماں کی طرف منسوب ہو گا آئمہ اربعہ اور جمہور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
لعان کی صورت میں بچہ ماں کی طرف منسوب ہو گا آئمہ اربعہ اور جمہور صحابہ کرام و تابعین رضوان اللہ عنھم اجمعین کا یہی نظریہ ہے،
اس لیے باپ کی طرف اس کی نسبت نہیں ہوگی،
اور وراثت صرف ماں کی طرف سے جاری ہو گا،
یعنی ماں کی طرف سے بہن بھائی ہی اس کے وارث ہوں گے،
اس لیے اگر اس کی وارث صرف ماں ہے تو اس کو اصحاب فروض کی حیثیت سے تہائی حصہ لگےگا۔
اور باقی امام مالک رحمۃ اللہ علیہ،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک بیت المال میں چلا جائے گا،
اور ایک قول امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کا یہ ہے کہ باقی ماں کے عصبات کو ملے گا،
اور دوسراقول یہ ہے کہ ماں ہی اس کی عصبہ ہے اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک باقی مال بھی ماں کی طرف لوٹایا جائے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3744