🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ لعان کی صورت میں مرد اپنی بیوی سے مہر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ لعان کی صورت میں مرد اپنی بیوی سے مہر واپس نہیں لے سکتا۔
کیونکہ اگر وہ اپنے الزام میں سچا ہے تو وہ اس سے اس کے عوض فائدہ اٹھا چکا ہے۔
اور اگر الزام میں جھوٹا ہے تو پھر تو مہر کے مطالبہ کا کوئی حق ہی نہیں ہے اگر وہ غیر مدخولہ ہے تو پھر جمہور کے نزدیک مطلقہ کی طرح آدھا مہر ملے گا ابو زناد،
حماد اور حکم کے نزدیک پورا مہر ملے گا،
امام زہری رحمۃ اللہ علیہ،
اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک کچھ نہیں ملے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3748