شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ اس حدیث سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ لعان بچہ جننے کے بعد...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
اس حدیث سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ لعان بچہ جننے کے بعد ہوا۔
لیکن دوسری روایات سے یہ ثابت ہے کہ لعان پہلے ہوا تھا۔
2۔
کسی عورت کو فحش گفتگو یا حرکات سے زنا کے ثبوت کے بغیر رجم نہیں کیا جا سکتا۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت پر محض قرائن اور تشہیر سے حد نافذ نہیں فرمائی۔
3۔
حضرت عاصم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب پہلی مرتبہ حضرت عویمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پوچھنے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا تھا،
اس وقت ان کو واقعہ کا پتا نہیں تھا،
آیات کے نزول کے بعد انہیں پتا چلا۔
کیونکہ عویمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتا دیا تھا۔
اور یہ تینوں افراد عویمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کی بیوی اور جس سے اس نے زنا کیا تھا،
تینوں ان کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
اس لیے کہا میں یہ مسئلہ پوچھنے پر اس واقعہ سے دوچار ہوا ہوں۔
معلوم ہوتا ہے ہلال بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عویمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں کی بیویوں کے ساتھ شریک بن سحماء ہی ملوث تھا۔
(فتح الباری ج9ص555 مکتبہ دارالسلام)

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3758