شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: عتق: عتق کا لفظ مختلف معانی کےلیے استعمال ہوتا ہے، کرم، جمال، شرف ونجابت، آزادی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
عتق:
عتق کا لفظ مختلف معانی کےلیے استعمال ہوتا ہے،
کرم،
جمال،
شرف ونجابت،
آزادی اور حریت،
اور جب کہیں أَعْتَقَ العَبدَ فلان تو معنی ہوگا،
اس نے غلام کو آزاد کر دیا۔
(2)
شرك حصہ۔
فوائد ومسائل:
اسلام نے جنگی قیدیوں کو پہلے سے موجود اور ازواج پذیر،
نظریہ کے مطابق ان کی بہتری اور تعلیم تربیت کی خاطر ان کو غلام بنانے کی اجازت دی ہے لیکن ان کو یونانیوں رومیوں اور مغربی اقوام کے دستور کے مطابق ڈھورڈنگروں کی طرح نہیں رکھا اور ان کو شرف انسانیت سے محروم نہیں کیا،
ان کو شرف انسانی بخشا اور ان کے حقوق بیان کیے،
بلکہ ان کو بھائی قرار دیا،
ان سے حسن سلوک کی تعلیم دی،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(أَكْرِمُوهُمْ كَرَامَةَ أَوْلادِكُمْ)
ان کو اپنی اولاد کی طرح عزت و شرف دو۔
اور فرمایا:
کوئی انسان عبدی (میراغلام)
امتی (میری لونڈی)
نہ کہے اور مملوک اپنے آقا کو ربی نہ کہے،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی کے آخری سانس کے وقت فرمایا:
(الصَّلاَةَ وما مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ)
نماز اور اپنے مملوکوں کا دھیان رکھنا،
اس لیے مختلف طریقوں سے ان کو آزاد کرنے کی ترغیب دلائی،
اس اصول کے مطابق اگر کوئی مشترکہ غلام میں اپنا حصہ آزاد کرتا ہے اور اس کو باقی حصہ آزاد کرنے کی توفیق حاصل ہے تو اس کو یہی حکم دیا کہ وہ باقی حصہ بھی آزاد کرے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3770