🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اگر توالی سے مراد محض تعاون و تناصر کا تعلق ہے، تو پھر یہ اس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اگر توالی سے مراد محض تعاون و تناصر کا تعلق ہے،
تو پھر یہ اس کے آقا جس نے آزاد کیا ہے کی اجازت سے جائز ہے اور اگر مراد نسبت ہے تو یہ جائز نہیں ہے کیونکہ آپ نے مولیٰ کو ولاء کے بیچنے یا ہبہ کرنے سے منع کردیا ہے،
اس لیے جب مفہوم مخالف،
منطوق کے مخالف ہو تو وہ حجت اور دلیل نہیں ہے۔
اس لیے حدیث سے یہ ثابت کرنا کہ مفہوم مخالف یا دلیل خطاب،
حجت نہیں ہے درست نہیں ہے،
اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے سوا جمہور فقہاء (چھ شروط کے ساتھ)
مفہوم مخالف کی تمام اقسام سوائے لقب کے معتبر مانتے ہیں اور ہر خاندان پر دیت لازم ٹھہرانے کا مقصد یہ ہے کہ قتل خطاء اور شبہ عمد میں قاتل کے خاندان کے لوگ دیت ادا کریں گے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3790